امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کی تحقیقات میں پاکستان کی بڑی کامیابی، امریکہ نے پاکستان مخالف بل سے ’پاکستان‘ کا لفظ ہی حذف کردیا

Written by on December 13, 2021

امریکہ کی طرف سے افغانستان پر طالبان کے قبضے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایاجا رہا تھا تاہم اب امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے اس معاملے سے متعلق ایک بل میں سے پاکستان کے متعلق تمام منفی حوالہ جات خارج کر دیئے گئے ہیں۔

ڈیلی ڈان کے مطابق ایوان نمائندگان میں پیش کیے گئے اس بل میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے پاکستان پر کئی طرح کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔تاہم اس بل کے ترمیمی ورژن سے لفظ ’پاکستان‘ ہی حذف کر دیا گیا ہے اوراس کی جگہ ’افغانستان کا کوئی بھی قریبی ملک‘ لکھ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بل کے ایک اور حوالہ (ریفرنس)میں طالبان کے افغانستان پر قبضے میں پاکستان کے کردار کی وضاحت طلب کی گئی تھی، ترمیمی ورژن میں یہ حوالہ بھی حذف کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف اس بل میں افغانستان سے امریکی انخلاءکی وجوہات اور اثرات کی تحقیقات کی شرط برقرار رکھی گئی ہے اور تجویز دی گئی ہے کہ ان تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو افغانستان کے قریبی اور دور دراز پڑوسی ممالک کے کردار کا جائزہ لے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist