پی ڈی ایم عوام کو بیوقوف بنارہی ، مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی،پرویز خٹک کا دعوی

Written by on December 13, 2021

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاکستا ن کی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، عمران خان کی پالیسیوں کا ثمر، مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

 نوشہرہ میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ احتجاج اور لانگ مارچ کا ہوا چھوڑ کرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) عوام کو بیوقوف بنارہی ہے، بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،  ملک کے وسائل لوٹے گئے ،ملک کا خزانہ لوٹ کر ملک کو مقروض بنایا گیا۔

پرویز خٹک  نے کہاکہ عمران خان عوام کو ریلیف دینے کے لیے کمر بستہ ہے ،میڈیا تنقید برائے اصلاح کرے، اپوزیشن جماعتوں کے الزامات پر عوام کان نہ دھرے، 19دسمبر کو تحریک انصاف کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا، عوام کی خدمت ہماری سیاست کا نصب العین ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist