ریاست صرف اس شخص سے بات کرے گی جو آئین کو تسلیم کرے گا ، وزیر داخلہ نے دو ٹوک اعلان کر دیا

Written by on December 13, 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے  دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راسیت صرف اس شخص سے بات چیت کرے گی جو آئین کو تسلیم کرے گا۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ کیا ،  صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید نےکہا کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں تو قانون بھی آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گی، اپوزیشن اس الیکشن میں بھی دھاندلی دھاندلی کا شور مچائے گی، اپوزیشن نے  پہلے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ،  ی ہای وی ایم کے بعد اوور سیز کے معاملے پر  بھی مسئلہ پیدا کریں گے ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اللہ سے پوری امید ہے عمران خان 5سال پورے کریں گے ،گزشتہ رات میری طبیعت خرابی سے متعلق خبر چلائی گئی جو بےبنیادتھی،سائبر کرائم ونگ کو ہم مضبوط کرنے جارہے ہیں،اسلام آباد پولیس میں 2ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist