جماعت اسلامی پشاور کو استنبول بنائے گی ، سراج الحق کا دعویٰ

Written by on December 13, 2021

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پشاور کو تباہ کیا،پشاور کا آج کل کوئی وارث نہیں، آپ لوگوں کے ووٹ سے ہم غربت اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے، جماعت اسلامی پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہراور استنبول بنائے گی، لوشیڈنگ کی وجہ سے ہماری مائیں بہنیں رو رہی ہیں، پشاور نے اس قوم کو رحمان بابا اور رحیم اللہ یوسفزئی دئے تھے، آج پشاور میں گندے پانی کے علاوہ کچھ نہیں،بلوچستان کا نوجوان بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہا ہے،حکمرانوں کو خبردار کرتا ہوں کہ اگر وہ کسی اور سانحہ کو دہرانا نہیں چاہتے تو صوبہ کے عوام کے مطالبات تسلیم کریں،حکمران جان لیں کہ اگر گوادر مظاہرین کے خلاف لاٹھی گولی کا استعمال کیا تو پورے ملک گوادر بنا دیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist