اگر 23مارچ کو بد امنی ہوئی تو پی ڈی ایم ذمہ دار ہو گی : شیخ رشید

Written by on December 13, 2021

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو پریڈ ہوتی ہے، روڈز بند ہوتے ہیں، اگر 23 مارچ کو کوئی بدامنی ہوئی تو پی ڈی ایم ذمہ دار ہوگی۔ 

راولپنڈی میں زیر تعمیر ماں بچہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو ہماری تمام فورسز اپنی ریہرسل اور مشینری کے ساتھ روڈ پر ہوں گی، لانگ مارچ میں کسی بھی بدمزگی کی ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، بچے بچے کو پتہ ہے کہ 23 مارچ سے دو 3 روز قبل ہی تمام سٹرکیں بند ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 30 مارچ کو یہاں آئے، اگر آپ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون بھی آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گا لیکن اگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو قانون بھی ہاتھ دکھائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist