ٹانک میں پولیو ورکرز پر حملہ ، بلاول بھٹو نے بڑا مطالبہ کردیا

Written by on December 12, 2021

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ٹانک میں پولیو ورکرز پر حملہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کر نے کے متراد ف ہے ، پولیو سے محفوظ پاکستان کی منزل میں رکاوٹ بننے والے آخری دہشتگرد کو بھی اس کے انجام تک پہنچانا ہوگا۔ 

 بلاول بھٹو زرداری نے ٹانک میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ٹانک میں پولیو ورکرز پر حملہ کرکے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔ پولیو سے محفوظ پاکستان کی منزل میں رکاوٹ بننے والے آخری دہشتگرد کو بھی اس کے انجام تک پہنچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے اسی عزم کی ضرورت ہے جس کو دوہرا کر سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا تھا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پولیو ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے شہید اہلکار کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist