طلال چوہدری نے عوام کو بھولا ہوا سبق یاد دلا دیا

Written by on December 12, 2021

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہاہے کہ جن لوگوں نے اپنا حلف نہیں نبھا یا وہ گلی گلی رسواہوئے ، عوام میرے منصف ہیں ،آپ نے ضمیر کی آواز پر فیصلہ دیناہے ، ووٹ ملکوں کا فیصلہ کرتا ہے، ووٹ آپ کی نسلوں کا فیصلہ کرتا ہے، اپنے حق کے لیے کھڑے ہونا سیکھو۔ 

 خانیوال میں ضمنی الیکشن کے دوران پی پی 206 کےعوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ میں پاکستان کا مقدمہ اپنا اور آپ کا مقدمہ آپ کے سامنے رکھنے اور آپ کو جج بنا کر آپ کے سامنے رکھنے اور آپ سے فیصلہ لے کر آیا ہوں ،مجھے میرے دوست اور بھائی محمد خان ڈاہا نے کہا کہ خانیوال میں آﺅں، اگر مجھے پتا ہوتا کہ اتنا پیار ملے گا تو میں پہلے ہی آ جاتا، آپ میرے جج ہیں، آپ میر ی پنچایت ہیں ،ووٹ انسان کے ضمیر کا فیصلہ اور ووٹ آپ کے گلی محلے کاآپ کے شہر کا فیصلہ نہیں کرتا، ووٹ ملکوں کا فیصلہ کرتا ہے، ووٹ آپ کی نسلوں کا فیصلہ کرتا ہے ،جب انسان ووٹ دیتا ہے اور اس کے خدا اور اس کے درمیان کوئی اور نہیں ہوتا تاکہ وہ اپنے ضمیر سے بغیر خوف اور ڈر سے اپنے ایمان سے فیصلہ کر سکے، یہ میری اور آپ کی غلطی ہے، ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہے، اسی لئے آج ملک کے یہ حالات ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist