سندھ کے حالات بہتر نہیں ہو رہے مگر صوبائی حکمران امیر ہو رہے ہیں ، اسد عمر

Written by on December 12, 2021

  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاکہ سندھ کے حالات بہتر نہیں ہو رہے مگر سندھ کے حکمران امیر ہو رہے ہیں ، کراچی شہر میں رہنے والوں کی آوا ز بھی سننی چاہیے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام مکمل طو رپر بااختیار ہونا چاہیے،سندھ میں مقامی حکومتوں کا نظام پہلے بھی موجود تھا، صوبوں کو اختیارات دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے،یہ کراچی کے عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے،سندھ کے دیگر شہروں میں بھی خراب حالات ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں یہاں پی ٹی آئی کے لئے ووٹ مانگنے نہیں آیا مگر ہمارے ملک میں  سیاست چند خاندانوں کے قبضے میں ہے،سندھ کادارالحکومت وزیراعلیٰ سمیت کسی سے بھیک نہیں مانگتا،یہ سندھ کے لئے فیصلے کا وقت ہے،سندھ حکومت سے وفاق سے منسلک منصوبوں سے کوئی شکایت نہیں،سندھ کےلیے یہ فیصلے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نظام چاہتے ہیں جس سے منتخب نمائندوں کے مسائل حل ہوں،سیاسی مقاصد لے کر چلیں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے، مقامی حکومتوں کانظام مکمل طور پر با اختیار ہوناچاہئے ،  اسلام آبادکےتمام اختیارات میئرکےپاس ہیں،   نظام چند خاندانوں کےنیچےہے،عوام کو با اختیار بنانا ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist