حسان خاور کی ن لیگی ترجمانوں پر کڑی تنقید ،شریف خاندان پر گہرا طنز کردیا

Written by on December 12, 2021

 وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق سے نابلد ن لیگی ترجمان پہلے اپنے اردگرد نظر دوڑا لیں ان کا لیڈر قوم کے بچے بچے کو مقروض کرکے لندن میں بچوں سمیت مزے کر رہا ہے۔

 حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بہتر سفارتکاری سے عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، عالمی طاقتیں اور بین الاقوامی لیڈران آج فخر سے پاکستان کے ساتھ اپنا تعلق بتاتے ہیں ،ایک وہ دور تھا جب ملک کا کوئی کل وقتی وزیر خارجہ ہی نہ تھا۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے کچن کیبنٹ کے ذریعے ملک چلانے کی کوشش میں پاکستان کا نقصان کیا۔ شریف خاندان کا بس چلتا تو ملکی سفارتکاری بھارتی بیانیے کی ترجمانی تک محدود کر دیتے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist