بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی مخالفین کو زور دار پیغام دے دیا

Written by on December 12, 2021

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نےکہا  ہےکہ  پیپلزپارٹی حکومت کرنے کے لئے نہیں بلکہ عوامی خدمت کےلئےسیاست کرتی ہے،   پیپلزپارٹی اگلے انتخابات میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں زبردست نتائج دے گی،جب میں پنجاب کی ہر تحصیل میں پہنچوں گا تو سیاسی حریفوں کو پتہ لگ جائے گا کہ سیاست تو پاکستان پیپلزپارٹی کرتی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں مختلف سیاسی جماعتوں سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے ملاقات  کی  اور مختلف سیاسی جماعتوں کے 180 سے زائد افراد کوپیپلز  پارٹی میں  شامل  ہونے  پر مبارک باددیتے  ہوئے  کہا  کہ  ماضی میں جس گھر پر پیپلزپارٹی کا پرچم لہرایا، اس پرچم کو دوبارہ اس گھر پر لہرائیں گے،جس نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا، اس کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا  کہ آج بھی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اتنے ہی معنی رکھتا ہے کہ جتنا 70 کی دہائی میں اہم تھا،  پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، پنجاب کے اس دل شہرِ لاہور کو ہم نے جیتنا ہے، پیپلزپارٹی نے ماضی میں پنجاب کے عوام کو روزگار دیا، رہائشی سکیموں کے ذریعے گھر دئیے،وہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ہے کہ جو پنجاب کے عوام کو روزگار دے سکتی ہے،ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، ہمارا مسئلہ عوام کے بنیادی حقوق ہیں۔بلاول  بھٹو  زرداری سے پارٹی کے لاہور کے صدرچوہدری محمد اسلم گل نے بلاول ہاوس  میں ملاقات کی  اور پارٹی چیئرمین کو این اے 133 کی ضمنی انتخاب میں کارکنان اور تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist