پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں ا ضافہ کردیا

Written by on December 11, 2021

پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 85 ارب روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےصوبے کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ  پنجاب کے سالانہ بجٹ میں 560 ارب کے ڈویلپمنٹ فنڈز رکھے گئے تھے جس میں ہم نے 85 ارب کا اضافہ کر کے ڈویلپمنٹ بجٹ کو 645 ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس سال پنجاب میں تاریخ کا سب سےبڑا ترقیاتی بجٹ لگایا جا رہا ہے جو صرف ایک شہر یا ریجن کا نہیں پنجاب کے ہر علاقےکا ترقیاتی بجٹ ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist