لائسنس بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی ،چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے اہم اعلان کر دیا

Written by on December 11, 2021

لاہور ہائیکورٹ کے بغیر لائسنس اور ون وےڈرائیونگ پر ڈرائیورز کو 2 ہزار روپے جرمانہ کرنے کے احکامات کے بعد شہری دھڑا دھڑ لائسنس بنوانے کیلئے دفاتر پہنچ رہے ہیں، رش کے پیش نظر لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس اجراء سینٹرز کے اوقات کار بڑھا دیے گئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق لائسنس سینٹراب صبح 8 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ اتوار کو دوپہر ایک بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کھلے رہیں گے۔سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز کے نئے اوقات کارکا اطلاق اتوار سے ہوگا لہٰذا شہری لاہور ٹریفک پولیس کی راستہ ایپ پر اپنی اپوائنٹمنٹ لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک لائسنس کے اجراء کی خصوی مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist