ایف بی آر نے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا

Written by on December 11, 2021

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےپوائنٹ آ ف سیل(پی او ایس)سےمنسلک ریٹیلرز سےخریداری پر انعامی سکیم کااعلان کردیا۔

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہر ماہ کروڑوں کے انعامات قرعہ اندازی کےذریعےدیئے جائیں گے،پہلی قرعہ اندازی 15جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ہو گی۔ ترجمان ایف بی آر نےکہاکہ دسمبر2021ءمیں پی او ایس سےمنسلک ریٹیلرز سےخریداری کرنےوالےقرعہ اندازی میں شامل ہوں گے،عوام پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سےخریداری کرکےانعامی سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نےبتایا کہ ایف بی آرعوام کی راہنمائی کےلیے11دسمبر (آج)سےاشتہاری مہم شروع کر رہا ہے،انعامی سکیم سے متعلق راہنمائی کے لیے ایف بی آر ہیلپ لائن 111772772پر کال کریں۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist