پاکستان میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ
Written by Prime FM92 on December 10, 2021
پاکستان میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہو گیا ،این سی او سی کے مطابق مریضہ مشتبہ ہیں جبکہ سندھ کے ہیلتھ آفیسر نے اومی کرون ہونے کی تصدیق کی ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ نجی ہسپتال نے خاتون مریضہ میں اومی کرون وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے ۔ خاتون سے رابطے میں رہنے والوں سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔محکمہ صحت سندھ کا کہاہے کہ خاتون بیرون ملک سے پاکستان آئیں تھیں، ان کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جارہی ہے اور ٹریول ہسٹری بھی معلوم کی جارہی ہے۔