وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ترقیاتی کاموں کوعوامی سطح پر اُجاگر کرنے کےلئے بڑا حکم جاری کردیا

Written by on December 10, 2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو عوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے ایک موثر لائحہ عمل تشکیل دے ۔ 

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات اور مفاد عامہ کے منصوبوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی دینے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے، گڈ گورننس اسٹریٹجی اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں صوبے کے عوام کو آگہی دینے کے لئے محکمہ اطلاعات کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات اور میڈیا کے درمیان روابط کو فروغ دینے سے متعلق اُمور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist