سراج الحق سےملنےکےلئے افغانستان کی اہم ترین شخصیت منصورہ پہنچ گئی

Written by on December 10, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے صدر ہلال احمر افغانستان مولوی مطیع الحق خالص کی سرابراہی میں چار رکنی وفد نےمنصورہ میں ملاقات کی اور امارت اسلامی میں فلاحی سرگرمیوں، خوراک اور دیگر انسانی ضروریات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

امیر جماعت نے مہمانوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ قطر اور اس کے علاوہ دیگر مواقعوں پر تمام اسلامی ممالک کی حکومتوں، رفاہی و فلاحی اداروں اور عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ افغانستان میں خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی فوری فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں،اس وقت جنگ سے تباہ حال ملک میں لاکھوں افراد خوراک کی شدید کمی کے بحران کا شکار ہیں، اگر انھیں بروقت امداد نہ پہنچائی گئی تو ایک بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،اسلامی ممالک اور عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلاحی سرگرمیوں میں افغان حکومت کی فوری مدد کریں،افغانستان کے بیشتر علاقے ایسے ہیں جہاں اگر چند ہفتوں تک امداد اور خوراک نہ پہنچی تو برف باری کی وجہ سے ان علاقوں تک رسائی ناممکن ہوجائے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist