تین سے چار ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی: شوکت ترین
Written by Prime FM92 on December 10, 2021
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئندہ تین سے چارماہ میں تمام اشیا کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔
سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے معیشت سے متعلق حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی اور سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا سے نکلنے کے بعد معیشت نے چار فیصد ترقی کی، ہم نے اس سے بھی آگے جانا ہے، ہمارا مقصد ہے کہ ترقی سب کے لیے ہو۔ ہماری درآمدات اور برآمدات میں بہت فرق ہے اور اس فرق کی وجہ ماضی میں اس پر سنجیدگی سے کام نہ ہونا ہے۔ موجودہ حکومت نے برآمدات اور درآمدات کو متوازن کرنا ہے، ہمیں اپنی آمدن بڑھانی ہے، اس سال ہمارے ریوینو بڑھ رہے ہیں، اگلے سال انہیں 14 فیصد تک لے جانا ہے جبکہ اس کے بعد 20 فیصد تک کا ہدف ہے۔