بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی

Written by on December 10, 2021

بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی کہ۔۔۔ آٹھ دسمبر 2021ء کو آنے والے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں پولیس اور عدلیہ سب سے زیادہ کرپٹ ترین قرار دیے گئے ہیں، پاکستانی عوام کے خیال میں ملک میں سب سے زیادہ کرپشن  پولیس میں ہے ۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ملک بھر میں نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2021ء کی رپورٹ جا ری کردی ہے جس میں ملک میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری کی بڑی وجوہات کے بارے میں پاکستانی عوام کی  رائے طلب کی گئی تھی۔

سروے میں عوام کی رائے  میں بتایا گیا کہ   کمزور احتساب ، طاقتور طبقے کی ہوس اور کم تنخواہیں کرپشن کی سب سے بڑی وجوہات ہیں جب کہ حکومتی نااہلی ، کرپشن ، سیاست دانوں کی کار سرکار میں مداخلت اور پالیسیوں پر عدم عمل کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ سروے میں پاکستانی عوام نے پولیس کو ملک کاسب سے کرپٹ ترین ادارہ قراردیا  جب کہ عدلیہ کو کرپشن میں دوسرے نمبر پر جگہ دی گئی  ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist