احسن اقبال اور لیگی کارکنوں کا رینجرز سے تصادم، شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا

Written by on December 10, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کراچی میں احسن اقبال اور پارٹی کارکنوں کے رینجرز سے تصادم کو تشدد کا واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذ مت کی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ  ‎عمران نیازی کے حکم پر کراچی میں رینجرز کے ذریعے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ ‎کراچی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پُرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج، تشدد اور بدسلوکی قابلِ مذمت اورانتہائی افسوسناک ہے،اس پر شدید احتجاج کریں گے۔واقعے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانے اور ذمے داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist