ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on December 9, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ابھی کسی نئے کام میں ہاتھ مت ڈالیں، آپ کے لئے پریشانی بڑھ جائے گی اور گھریلو ماحول میں اپنا کردار ادا کریں لاپرواہی سے کام خراب ہورہا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج پرانے کاموں میں دلچسپی نہ لیں اور نہ ہی پرانے معاملات کو چھڑیں ورنہ الٹے گلے میں پڑجائیں گے آ ج کا دن صرف خاموشی سے گزارنے کا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت مالی طور پر صورتحال بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے امید ہے کہ آپ کو اس سلسلے میں اچھا رزلت ہی ملے گا اور آپ کی کاروباری پوزیشن بھی زبردست ہوگی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اس وقت صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے آپ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہو صرف صدقہ ہی اس کو ٹال سکتا ہے بلاوجہ پریشانیاں آرہی ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ایسا بالکل نہ کریں اکیلے کام کرنا زیادہ مناسب ہے اور جلد بازی سے کام نہ لیں اس سلسلے میں بھی استخارہ ضرورکریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
معاملات کی خرابی کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے جو غلطیاں کررہے ہیں ان کو فوری ٹھیک کرنے کی کوشش کریں اور آج گھریلو ماحول میں خاپی دلچسپی لیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ان لوگوں پر بار بار اعتبار نہ کریں جو آپ کو دھوکہ دے چکے ہیں اب صورتحال ایسی نہیں رہی آپ اس طرح کسی بڑے نقصان سے دوچار ہوسکتے ہیں خیال کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج آپ کو اپنی اور اپنی فیملی کے لئے حسب توفیق صدقہ دینے کا مشورہ ہے آپ کسی بھی طرح ان کی نظر اتاریں اور آج زیادہ اوپن بھی بالکل نہ ہوں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
چند دنوں میں ہی آپ خود اپنے ہی کام سے بور ہوجاتے ہیں مستقبل مزاجی نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کا سامنا رہتا ہے اس لئے پہلے آج خود کو ٹھیک کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج دن اچھا ہے صحت میں بھی بہتری ملے گی اور اپنے کام میں جاری رکاوٹیں میں بھی نمایاں کمی ہوگی جو لوگ کسی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں وہ صبر کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
بلاک رقم کی واپسی ابھی ممکن نہیں اور آپ کسی قسم کی پراپرٹی کی بھی خرید و فروخت نہ کریں مالی طور پر بڑا خطرہ ہے اور نوکری میںخود تبادلہ کی درخواست نہ کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مشتری کے زائچہ میں آنے سے بے شمار کاموں میں بہتری ملنے کا امکان ہے آپ کو چاہئیے کہ اب دل لگاکر اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں کامیابی ملے گی۔