فواد چودھری کا مہنگائی سے ستائے عوام کو دلاسہ، سستا راشن پروگرام لانے کا اعلان
Written by Prime FM92 on December 8, 2021
وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں، چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آ سکتی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر اطلاعات نے کہا کہ اگلے سال جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں، کراچی کے سوا پورے ملک میں چینی 90 روپے فی کلو گرام دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آ سکتی ہے، اسی طرح کھاد کا بھی معاملہ ہے، عالمی سطح پر کھاد کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا لیکن ملک میں کھاد کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گیت گانے کی تعریف کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز نے اچھا گایا، اچھی بات ہے خاندانی محفلوں میں انجوائے کرنا چاہیے، ہمارا ن لیگ کی قیادت سے سیاسی اختلاف ہے، ہمارا اعتراض یہ ہے کہ ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں۔