آزاد کشمیر میں سیاحت کا فروغ اورسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے ، بڑی پیش رفت سامنےآگئی

Written by on December 8, 2021

ٹورازم پروموشن ایکٹ  تر میمی بل 2021ء کے حوالے سے اہم اجلاس  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے صدر اور آزاد کشمیر کےسینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت ان  کےآفس  چیمبر  میں منعقد ہوا،جس میں  وزیر جنگلات اکمل سر گالہ،سینئرممبر  بورڈ  آف ریونیو  احسان خالد کیانی،سیکرٹریز حکومت منصور قادر  ڈار  ،  چوہدری امتیاز،ایڈیشنل سیکرٹری قانون   زاہد راجپوت شریک تھے۔

اجلاس میں  آزاد کشمیر میں سیاحت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبوں کی تعمیر کی جانب اہم پیش رفت،ریاست میں میگا پراجیکٹس کی شروعات میں حائل قانونی سقم ہائے کی درستگی کی لئے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں آزاد جموں و کشمیر ٹورازم پروموشن ایکٹ ترمیمی بل 2021ء کا جائزہ لیا گیا.اجلاس میں طے پایا کہ ٹورازم پروموشن ایکٹ کے حوالے سے فالواپ اجلاس جمعرات کو  دوبارہ منعقد کیا جائے گا  اور آزادکشمیر ٹورازم پالیسی کو جدید تقاضوں سے اہم آہنگ کیا جائے گا۔اس حوالے سے ایک جامع مسودہ قانون تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت بین الاقوامی سیاحت کے لیے آزادکشمیر کے دروازے کھولے جائیں گے اور آزادکشمیر کے اندر سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist