موٹر وے پر ایم ٹیگ استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ، لاہور ہائیکورٹ

Written by on December 7, 2021

 

لاہور ہائیکور ٹ نے سموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے

۔  موٹر وے پولیس کی کارکردگی ورلڈ کلاس ہے ۔

 

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی ، ڈی آئی جی موٹر وے ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے۔ چیئرمین

ماحولیاتی کمیشن علی اکبر قریشی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ۔ ڈی آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا موٹروے پر

داخلہ بند ہے ۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ایم ٹیگ پر سختی سے عمل کروائیں ،ایم ٹیگ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

کی جائے ۔

عدالت نے کہا کہ آج صبح گھر سے نکلا تو تازہ ہوا میں سانس لے کر خوشی ہوئی ، موٹر وے پولیس کی کار کردگی ورلڈ کلاس ہے ۔ 

عدالت نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی گئی تو وہاں کے

آفیسر کے خلاف کارروائی ہوگی،لاہور میں اسموگ سے متعلق بہتری آئی ہے ،اے کیو لیول لاہور میں 400سے کم ہوکر 160تک آگئی

ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist