ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on December 7, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 جب تک آپ اپنے معاملات ٹھیک نہیں کرتے مالی حالات بھی ٹھیک نہیں ہوں گے۔ آپ ان دنوں عجیب سی بندش جیسی صورت حال کا شکار ہیں۔ فی الحال صدقے سے اور توبہ سے کام لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 روزگار کا مسئلہ کافی حد تک پریشان کر رہا ہے۔ کسی جانب سے کوئی سلسلہ دکھائی ہی نہیں دے رہا۔ سورئہ واقعہ ہر نماز مغرب کے بعد پڑھنا معمول بنالیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 اچھے وقت کی قدر کریں۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ قسمت کس قدر مہربان ہے۔ آپ فضول کاموں سے باہر نکلیں اور فون پر دوستیاں بھی فوری طور پر ختم کر دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آج بھی بلاک دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ کو فوری طور پر اپنی نظر اتارنے کی اشد ضرورت ہے اور دو بھوکوں وک کھانا کھلا دیں۔ اپنے معاملات کا بھی ازسرِنو جائزہ لے کر چلیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 ان دنوں معلوم نہیں عزت وقار کا خانہ اتنا کمزور کیوں ہے۔ اس لئے آپ کو ہر اس معاملے سے بچ کر چلنا ہے جس میں عزت میں کمی کا کوئی بھی پہلو شامل ہو۔ یاری دوستی چھوڑ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 صورت حال آج آزمائشی سی ہے ۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ عین موقع پر آکر رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے آپ ہر قدم سوچ کر اٹھائیں رسک بالکل نہ لیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 صدقہ صحت کے حوالے سے ضرور ابھی دیتے رہیں۔ آپ کو اپنے ضروری ٹیسٹ وغیرہ بھی کرانے کا مشورہ ہے تاکہ تسلی ہو سکے۔ آج تھوڑا سا مشکل دن ہے۔ صرف ضروری کام ہی کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 بدنظری والا ہی سلسلہ دکھائی دیتا ہے۔ اس سے سب سے پہلے صحت خراب ہوتی ہے اور روزمرہ کے کاموں میں رکاوٹیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ آج کا دن صرف صدقہ دینے کا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ کو ان دنوں پوری توجہ درکار ہے۔ روزگار پر اور اس پر محنت پر۔ کیونکہ اچھا وقت آپ کی توجہ ملے گی تو مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا اور آپ مشکلات سے نکلتے چلے جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 دوسروں کے سامنے عزت بڑھے گی۔ کافی عرصے سے جو بات تنگ کر رہی تھی۔ آج اس کے حل ہونے کا وقت بھی ہے۔ جو لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے لئے اچھا وقت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 ایک کھوئی ہوئی چیز مل جائے گی۔ آج آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہوگی۔ اور بعض ابھی بندش جیسی صورت حال کا سامنا ہوگا وہ صرف آج دو غریبوں کو کھانا کھلا دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 نوکری، روزگار اور کاروبار ان سب میں بہتری دینے والا ستارہ زائچے میں موجود ہے۔ ان شاءاللہ آپ کو توقع سے زیادہ عزت ملے گی اور چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist