لاہور ضمنی الیکشن میں شکست کے باوجود پیپلز پارٹی کے کیمپوں میں خوشی کے شادیانے ، آصف زرداری نے بھی پیغام جاری کردیا

Written by on December 6, 2021

پیپلز پارٹی کےکو چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے این اے  133میں شاندار نتائج پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت انکی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے، پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا ہے جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک نے   46 ہزار 811 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اسلم گل نے 32 ہزار 313ووٹ حاصل کرکے پنجاب کی سیاست میں ناقدین کو حیران کردیا ہے ،پیپلز پارٹی کی اس شکست کے باوجود جیالے بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے پر خوشی منا رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت بھی لاہور ضمنی الیکشن میں پارٹی کی کارکردگی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist