این اے 133 میں شائستہ پرویز ملک کی کامیابی ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بیان جاری کردیا

Written by on December 6, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر عوام اور پارٹی رہنماؤں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  حلقہ کے عوام کی جانب سے ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ ن پر اعتماد کے اظہار پر شکر گزار ہیں۔دوسری طرف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈٖر حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہر ضمنی الیکشن میں ثابت کیا ہے کہ وہ مقبول ترین جماعت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف نےاین اے 133میں شائستہ پرویز ملک کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح عوام کے اعتماد اور آرزوؤں پر پورا اترے گی ،کامیابی پر شائستہ پرویز ملک کو مبارک پیش کرتا ہوں، حلقے نے ہمارے بھائی مرحوم پرویز ملک کی نمائندگی کی امانت انہی کے گھر کو سونپ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں بھرپور محنت اور دن رات خدمت کرنے والے راہنماؤں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist