مریم نواز 15 چھٹیوں پر چلی گئیں
Written by Prime FM92 on December 2, 2021
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سیاسی سرگرمیاں 15 دن کے لیے موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے آئندہ 15 روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں موقوف کر دیں ہیں ، آئندہ کچھ روز مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی، اس لئے وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کچھ عرصہ قبل لندن میں ہوئی تھی۔