کابل میں سعودی سفارتخانے کا قونصل سیکشن کھول دیا گیا

Written by on December 1, 2021

سعودی عرب نے کابل کے سفارتخانے میں منگل 30 نومبر سے قونصل سیکشن کھول دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت نے افغان بھائیوں کو قونصل خدمات فراہم کرنے کےلیے قونصل سیکشن کھولا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے افغانستان کےغیر مستحکم موجودہ حالات کے پیش نظر وہاں سے اپنے سفارتی مشن کے ارکان کو واپس بلالیا تھا۔ سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کے تمام سفارتکاروں کو نکال لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ تمام سعودی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور سب خیر وعافیت سے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist