لوئر دیر میں زلزلہ
Written by Prime FM92 on December 1, 2021
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لوئر دیر شہر اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ سخت سردی میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دیر بالا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔