سینیٹر رحمان ملک کا پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد، شہداء کو خراج عقیدت

Written by on November 30, 2021

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنان  کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کے بانی ارکان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے جنہوں نے پاکستانی عوام کو ان کے بنیادی جمہوری حقوق سے روشناس کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہم پارٹی کے ان شہداء کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے طویل ترین جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس میں بھٹو خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist