سپریم کورٹ نے علی وزیر کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا

Written by on November 30, 2021

 سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس سردار طارق مسعودکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ، عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو چار لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علی وزیر کے ساتھ شریک ملزمان کو رہا کر دیا گیا تھا ،علی وزیر کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔علی وزیر کو 16 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist