خیبرپختونخوا میں وزراء کے قلمدان ایک دفعہ پھر تبدیل کردئیے گیے

Written by on November 30, 2021

خیبرپختونخوا میں وزراء کے قلمدان ایک دفعہ پھر تبدیل کردئیے گئے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو  معاونین خصوصی کو قلمدان حوالے کرنے سمیت صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیئے گئے۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد علی سیف کو اطلاعات و تعلقات عامہ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ صاحبزادہ محمد سعید کو انرجی اینڈ پاور کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کامران خان بنگش کو اعلیٰ تعلیم اور آرکائیوز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے، ارشد ایوب کو آبپاشی، فیصل امین گنڈا پور کو لوکل گورنمنٹ اور رول ڈیویلپمنٹ کا محکمہ حوالے کیا گیا ہے۔  انور زیب خان کو سوشل ویلفیئر اور وویمن ایمپا ورمنٹ جبکہ تاج محمد ترند کو ریونیو واسٹیٹ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist