حکومت رہی تو آئندہ برس قرض پر سود کی ادائیگی کے بعد دفاع کیلئے بھی قرض لینا پڑے گا ، شہباز شریف

Written by on November 30, 2021

 صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ملکی معاشی صورتحال کو خطرناک ترین قرار دیدیا، کہا کہ اگر موجودہ حکومت رہی تو آئندہ سال قرض پر سود کی ادائیگی کے بعد دفاع پر بھی قرض لینا پڑے گا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت رہی تو ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور خود حکومت چلانے کے لئے بھی قرض لینا پڑے گا ، کرنٹ اکاونٹ خسارے  میں تاریخی اضافے کے باعث ڈالرز میں قرض لینا محال ہو جائے گا، اگر ڈالرز میں قرضہ نہ لیا تو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گریں گے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist