منی بجٹ منظور ہونے کا مطلب عوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر لگانا ہے، عمران نیازی استعفیٰ دیں، شہباز شریف

Written by on November 29, 2021

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے  وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ، کہا کہ  منی بجٹ منظور ہونے کا مطلب عوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر ثبت کرنا ہے ۔

اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ  منی بجٹ سے متعلق میری ایک اور بات سچ جبکہ حکومت ایک بار پھر جھوٹی ثابت ہو گئی ، منی بجٹ کی اطلاع قومی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹیاں ہیں ، حکومت پاکستان کو معاشی خود مختاری کیخلاف سازش ثابت ہوئی ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک اور جی ایس ٹی قانون  سازی پاکستان کو آئی ایم ایف کا معاشی غلام  جبکہ گورنر کو آئی ایم ایف کا وائسرائے بنا دے گی ، ان شرائط سے دفاعی صلاحیت اور حکومتی نظام مفلوج ہونے کا خدشہ ہے ، عمران نیازی مستعفی ہوں ۔

صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کو منی بجٹ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے،متحدہ اپوزیشن سے مل کرمنی بجٹ اور قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،منی بجٹ مہنگائی سے بدحال قوم کے لیے موت کا پروانہ ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist