’ملک کو بین الاقوامی کالونی نہیں بننے دینگے ، پاکستان کے بقاءکی جنگ خون کے آخری قطرے تک لڑینگے‘
Written by Prime FM92 on November 28, 2021
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت دھاندلی کے متعلق قانون سازی کروا رہی ہے،پاکستان کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف کے ماتحت ہوچکا ہے، اب یہ ادارہ پاکستان کی پارلیمنٹ کو جواب دہ نہیں ہوگا ،یہ ملک تب رہ سکتا ہے جب ہم آئین کے حدود میں رہ کر قرآن و حدیث کے مطابق قانون سازی کریں ،ملک کو بین الاقوامی کالونی نہیں بننے دینگے ، بلوچستان اور سندھ کے جزائر کے مالک صوبوں کے عوام ہیں ، ان کا حق کوئی نہیں چھین سکتا ،فاٹا اور کشمیر دونوں کا اس وقت کوئی وارث نہیں ،پاکستان کے بقاءکی جنگ خون کے آخری قطرے تک لڑینگے ۔