’آج ملک بھر سے نو وزیراعظم، گو وزیراعظم کی صدائیں بلند ہورہی ہیں‘سراج الحق نے اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام دے دیا

Written by on November 28, 2021

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ قوم پرمسلط حکمران اسٹیبلشمنٹ کی نرسریوں کی پیداواراورسامراج کے ایجنٹ ہیں،موجودہ اور سابقہ حکومتیں اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی سےاقتدارمیں آئیں،اگرادارے چاہتے ہیں ان پرانگلی نہ اٹھےتو وہ بھی سیاست میں مداخلت بند کریں اورغیرجانبدار رہیں،ظالم جاگیر داروں، کرپٹ سرمایہ داروں اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کاروں کو گھر بھیجنے کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے،ان حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں،پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)نےنوجوانوں کامستقبل تاریک کردیا،آج ملک بھر سے ”نو وزیراعظم، گو وزیراعظم“ کی صدائیں بلند ہورہی ہیں،حکمران بلوچستان کے عوام کو ان کا حق دیں، مسنگ پرسن کا مسئلہ جمہوری پاکستان کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں،گوادر کے غریب ماہی گیر اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں،کراچی میں نسلہ ٹاور کے متاثرین اپنا حق مانگ رہے ہیں، بجا توہین عدالت جرم ہے مگر توہین انسان اور توہین انصاف بھی نہیں ہونی چاہیے، ملک بھر کے نوجوانوں کی اسمبلی نے آج پارلیمنٹ کے باہر اپنا فیصلہ سنا دیا، جے آئی یوتھ کو عظیم الشان مارچ پر مبارکباد دیتا ہوں،اسلام آباد میں بے روزگار نوجوانوں کا مارچ اپنے حقوق کے لیے جنگ کا آغاز ہے،یوتھ تیار ہوجائے، ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا،پاکستان قیامت تک قائم رہے گا، اس ملک کے نظریہ اور جغرافیہ سے غداری کرنے والوں کو ملک سے بھگانے کا وقت آگیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist