’پی ڈی ایم کا شیرازہ جلد بکھر جائے گا‘ غلام سرور خان نےایک بار پھر بڑا دعویٰ کردیا

Written by on November 27, 2021

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ایک بار پھر بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا شیرازہ جلد بکھر جائے گا ،موجودہ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ اگلے پانچ سالوں میں بھی ملک و قوم کی خدمت کریگی۔

گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں وہ صرف اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے،ملکی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا،قوم بخوبی آگاہ ہے کہ کون انڈیا کا یار ہے اور کس کا انڈیا میں کاروبار ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر الزام تراشیاں کرنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے ،کہ آج تک انھوں نے بھارت کے خلاف کبھی آواز بلند نہیں کی،الٹا اپنے دور حکومت میں انھوں نے سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،آج وہ محب وطن بنے پھرتے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist