این اے 133 ضمنی انتخاب، محکمہ داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر بڑا فیصلہ کرلیا

Written by on November 27, 2021

صوبائی محکمہ داخلہ نے  الیکشن کمیشن پنجاب کی درخواست پر این اے 133 لاہور میں ہونے والے  ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست بھجوائی گئی تھی۔دوسری جانب  الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سکیم کو فائنل کرلیا گیا۔  الیکشن کے دوران پولیس اور رینجرز کو پولنگ سٹیشن پر تعینات کیا جائے گا۔ پولنگ سٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔این اے 133 میں ووٹرز کی تعداد چار لاکھ 40 ہزار 485 ہے۔ ان میں مرد ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار 558 جبکہ  خواتین ووٹرز کی تعداد دو  لاکھ  چھ ہزار 927 ہے۔ پولنگ سٹیشنز کی مجموعی تعداد 254 ہے، جن میں سے 100 مردوں اور 100خواتین کے ہیں جبکہ 54 پولنگ سٹیشنز خواتین اور مردوں کے مشترکہ ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist