کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 697 ہو گئی
Written by Prime FM92 on November 26, 2021
کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن ( این سی او سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، چار لاکھ 74 ہزار 818 افراد متاثر ہوئے ، پنجاب میں چار لاکھ 42 ہزار 804 ، بلوچستان میں 33 ہزار 467 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411 ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 540 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار580 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں
پنجاب کورونا وائرس سے اموات کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں اب تک 13 ہزار 10 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ، سندھ میں 7 ہزار 619 ، کے پی میں پانچ ہزار 829 ، بلوچستان میں 359 ، گلگت بلتستان میں 186 ، ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 742 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 952 افراد جاں بحق ہوئے ۔