نسلہ ٹاور متاثرین کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ ، رینجرز بھی پہنچ گئی

Written by on November 26, 2021

نسلہ ٹاور کے متاثرین نے عمارت کے باہر احتجاج شروع کر دیاہے جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چار اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کی سڑک کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیاہے ، پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کر لیا گیاہے تاہم مظاہرین احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ، مظاہرین کی نعرے بازی جاری ہے جبکہ بلڈروں نے بھی بڑی تعداد میں پہنچنا شروع کر دیاہے ۔چیئرمین آباد محسن شیخانی بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ان کا کہناہے کہ فائرنگ  کی گئی اور لاٹھی چارج بھی کیا جارہاہے، ہمیں ایسے مارا جارہاہے جیسے ہم دہشتگردہیں، کراچی کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، کروڑوں اربوں روپے ٹیکس دینے والوں کو مارا جارہاہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے کشمنر کراچی کو نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر گرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر کھاہے ۔آج دوران سماعت کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 200 لوگ عمارت گرانے کیلئے لگائے گئے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ 400 لوگ لگائیں اور عمارت کو گرائیں۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist