کے الیکٹرک کے تمام 60 گرڈ سٹیشنز اگر رفاہی پلاٹوں پر ہیں تو بھی ہٹانے پڑیں گے ، چیف جسٹس پاکستان

Written by on November 25, 2021

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  میں پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی  میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ کے الیکٹرک کے تمام 60 گرڈ سٹیشنز اگر رفاہی پلاٹوں پر ہیں تو بھی ہٹانے پڑیں گے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں کیس کی سماعت کی ، دورا سماعت عدالت نے  پی ای سی ایچ ایس کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ آپ وکیل ہیں اتنا نہیں معلوم کہ الاٹمنٹ آپ نے دی ،آپ کو گرین بیلٹ سے گرڈ اسٹیشن ہٹانا پڑے گا ، کے الیکٹرک تو مہنگی زمین بھی خرید سکتی ہے اسے رفاہی پلاٹ دے دیا، گرین بیلٹ پر کوئی کمرشل سرگرمی نہیں ہوگی ،  کے الیکٹرک معمولی قیمت لیتی ہے ؟ وہ صرف پیسہ بنا رہے ہیں ،  کے الیکٹرک کا نیشنل انٹرسٹ سے کیا تعلق ؟ ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist