پٹرول پمپس کی ہڑتال، شہری پریشان ، یہ کب تک جاری رہے گی؟ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نعمان بٹ نے اعلان کر دیا

Written by on November 25, 2021

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رکھتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ، تاہم شہر میں بیشترپمپس بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رہیں گے ،مطالبات کے تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی ، جب تک ڈیلرز مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے ، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist