وزیراعظم نے ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے محکموں کو صوبوں سے تعاون کی ہدایت کردی
Written by Prime FM92 on November 23, 2021
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا ، وزیر اعظم نے متعلقہ محکموں کو صوبوں سے تعاون کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق امور زیر بحث آئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پائیدا حفاظتی پلان تیار کیا جائے،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شجرکاری کے ذریعے شہروں کو زیادہ سے زیادہ سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پائیدا رحفاظتی پلان تیار کیا جائے۔