مہلک کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ، 315 نئے کیسز رپورٹ

Written by on November 23, 2021

ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 315 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

کورونا کی چوتھی لہر کا زور ٹوٹ رہا ہے ، اموات میں کمی کے ساتھ نئے کیسز میں بھی کمی آرہی ہے ۔ حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 668 ہو گئی ہے ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) ملک بھر میں مہلک وائرس سے اب تک 12 لاکھ 82 ہزار 510 افراد متاثر ہو چکے ہیں ، اس وقت بھی  14 ہزار 862 افراد زیر علاج ہیں جبکہ  12 لاکھ  38 ہزار 980 افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔

سندھ کورونا سے  متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 47 ہزار 407 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 7 ہزار 611 افراد کا انتقال ہوا جبکہ چھ ہزار 893 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔ 

پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ ہے مگر اموات کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے ، پنجاب میں چار لاکھ 42 ہزار کورونا سے متاثر ہوئے ، 13 ہزار 2افراد کی اموات ہوئیں جبکہ چھ ہزار 264 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ سات ہزار  506 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 952 کی اموات ہوئیں ، اسلام آباد میں  299 افراد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 644 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پانچ ہزار 818 کا انتقال ہوا جبکہ ایک ہزار 265 زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 408 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ، 186 افراد جانبر نہ ہو سکے ، گلگت میں  23 مریض اب بھی موجود ہیں ۔ 

بلوچستان میں  33 ہزار 453 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 358 کا انتقال ہوا جبکہ  33 ہزار 15 افراد صحتیاب ہوئے ۔ بلوچستان میں کورونا کے 80 کیسز موجود ہیں ۔

ریاست آزاد جموں و کشمیر میں  34 ہزار 536 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ،  آزاد کشمیر میں  741 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے  جبکہ 38 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist