سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، اتنا سستا ہوگیا کہ یقین نہ آئے
Written by Prime FM92 on November 23, 2021
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے اور یہ گزشتہ کچھ عرصے کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 21 ہزار600 روپے کا ہوگیا ۔ دس گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ چار ہزار 252 روپے رہی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی جہاں اس کی فی اونس قیمت 42 ڈالر کی کمی سے 1797 ڈالر ہوگئی۔