انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 47 پیسے کمی ہو گئی
Written by Prime FM92 on November 23, 2021
انٹر بینک میں ڈالر مزید 47 پیسے سستاہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 174 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج دن کے آغاز میں ڈالر 174.77 روپے سے شروع ہوا جس کی قیمت میں 47 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 174 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ صبح ڈالر 175.24 روپے سے شروع ہوا تھا جو دن کے اختتام پر 47 پیسے کی کمی سے 174 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا ۔