کراچی میں ڈینگی سے تین افراد ہلاک
Written by Prime FM92 on November 22, 2021
شہر قائد میں ڈینگی وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کا تعلق ضلع وسطی ، ضلع کورنگی اور ضلع ملیر سے ہے۔ صوبے میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، 48 افراد کراچی، 16 حیدرآباد اور 9 عمر کوٹ میں متاثر ہوئے،3 افراد تھر پارکر اور 2 افراد مٹیاری میں ڈینگی وائرس کا شکا ہوئے۔دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی مچھر کے حملوں سے 6 افراد کی جانیں چلی گئیں، مرنے والوں کا تعلق لاہور اور شیخوپورہ سے ہے۔صوبے میں 24 گھنٹو ں کے دوران مزید 269 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، بیشتر مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔