فیصل آباد، ٹیکسٹائل ملز کے گوادم میں آتشزدگی، 8 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

Written by on November 22, 2021

پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ٹیکسٹائل فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عبداللہ پور میں ٹیکسٹائل ملز کے گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے  آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث گودام کی چھت بھی گر گئی جس کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر آٹھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں اور 50 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist