ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on November 19, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورت حال اچھی اور ان شاءاللہ آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ اس لئے زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج ایک اہم کام میں بھی کامیابی ملنے کی بہت امید ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
لوگوں کی باتوں میں آکر آپ اپنی پوزیشن نہ بدلیں۔ اس وقت درست فیصلہ کرکے چل رہے ہیں اور اگر کوئی لالچ بھی دے تو ہرگز اس کی باتوں میں نہ آئیں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو دوسروں پر بھروسہ کرتے ہوئے کئی بار سوچنا چاہیے۔ پہلے بھی آپ دھوکا کھا چکے تھے اور اب بھی ایسا ہی سلسلہ ہے اور اس بار غلطی کا کوئی چانس نہیں ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ اپنے کام کو بدلنا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی جلد بازی نہ کریں۔ لگتا تو ہے کہ آگے چل کر اسی میں بہتری مل جائے گی۔ پھر کیوں نہ کچھ انتظار کر لیا جائے تو بہتر ہے، سوچ لیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج آپ کو مستقبل کے حوالے سے کوئی اچھی خبر ملنے کی امید ہے اور جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے۔ وہ بھی ان شاءاللہ آزاد ہو سکتے ہیں۔ پیسہ بھی مل سکتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
حالات کے مطابق فیصلہ کریں۔ آپ مستقبل کو مدنظر رکھیں۔ ابھی دوسروں کی وجہ سے خود کو مشکل میں مت ڈالیں۔ آپ جس بھی امید پر بیٹھے ہیں، ان شاءاللہ پوری ہو جائے گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کسی معاملے میں بھی جلد بازی سے کام نہ لیں اور نہ ہی جذباتی پن کا مظاہرہ کریں۔ اس طرح نقصان ہو سکتا ہے۔ آج تمام حالات کو سامنے رکھ کر پھر کوئی فیصلہ کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج مبارک دن ہے۔ جس میں ان شاءاللہ بگڑے ہوئے کام سنور جائیں گے اور جس کام بھی رکاوٹیں تھیں وہ ایک ایک کرکے دور ہونا شروع ہو جائیں گی فکر نہ کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو آپ چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور کوئی بھی رسکی کام نہ اٹھائیں۔ ورنہ آپ کو نقصان ملنے کا خطرہ بھی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان سرکاری ملازمین کے لئے اچھی خبریں اور تمام معاملات میں قدرے بہتری کی خبریں ہیں۔ آج کا دن گھر میں بھی خوشی لے کر آ سکتا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ اب امید ہے اللہ سے ان کا کوئی سلسلہ بن جائے گا اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی آپ کو سکون ملنے کی پوری امید ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بندش وغیرہ نہیں ہے۔ البتہ بدنظری ہو سکتی ہے۔ آپ اپنی نظر اتاریں اور یا کریم یا سلام کا ورد ہر نماز کے بعد 100بار ضرور کریں۔ چند دن بعد نماز مغرب گھر وقت گزاریں تو بہتر ہے۔