انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کمی
Written by Prime FM92 on November 19, 2021
انٹربینک میں دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر 174 روپے سے کم ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ 77 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 173 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے ۔ جو گزشتہ روز 174 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 91 پیسے کا اضافہ ہوا تھا ، گزشتہ صبح ڈالر 173.76 روپے سے شروع ہوا تھا جو دن کے اختتام پر 174.67 روپے پر بند ہوا ۔